خوبرو اور معروف اداکارہ عائزہ خان نے انسٹاگرام پر7 اعشاریہ 5 ملین فالوورز کا سنگ میل عبور کرلیا ہے جس کے بعد وہ انسٹاگرام پر ایمن خان کے بعد دوسری مقبول ترین اداکارہ بن گئیں ہیں۔
جیو انٹر ٹینمنٹ کے مقبول ترین ڈرامہ سیریل ’مہر پوش‘ میں ’مہرو‘ کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ عائزہ خان کے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر 7 اعشاریہ 5 ملین یعنی75 لاکھ فالوورز ہوگئے ہیں۔
انسٹاگرام پر 7 اعشاریہ 5 ملین فالوورز کے بعد عائزہ خان پاکستان میں سب زیادہ انسٹاگرام پر فالو کی جانے والی اداکاراؤں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔
کامیابی کے اس موقع پر عائزہ خان نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی انسٹا فیملی کے لیے خصوصی پوسٹ شیئر کی ہے۔
عائزہ خان نے ایک ساحل سمندر کی ایک بوم رینگ ویڈیو شیئر کی ہے جس میں مٹی سے دل بنایا ہے۔
اُنہوں نے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئےکیپشن میں لکھا کہ ’شکریہ میرے 7 اعشاریہ 5 ملین دل۔‘
یاد رہے کہ انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی پاکستانی اداکاراؤں میں ایمن خان سر فہرست ہیں جن کے اس وقت 76 لاکھ فالوورز ہیں یعنی عائز خان ان سے صرف ایک لاکھ فالوورز پیچھے ہیں۔
ایمن خان انسٹاگرام پر زیادہ فعال نظر آتی ہیں اور اُن کے چاہنے والے بھی اداکارہ کی زندگی کے بارے میں جاننے کا تجسس بھی رکھتے ہیں، اداکارہ اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر زیادہ تر اپنی تصاویر اور اپنی بیٹی کے ہمراہ تصاویر پوسٹ کرتی نظر آتی ہیں۔
ایمن اس چیز کا متعدد بار تذکرہ کر چکی ہیں کہ انہیں کیریئر میں انسٹاگرام نے بہت مدد دی ہے۔