جماعتِ اسلامی پاکستان آج سوات کے گراسی گراؤنڈ میں جلسہ کر رہی ہے، جلسے سے امیرِ جماعتِ اسلامی سینیٹر سراج الحق خطاب کریں گے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق سوات کے گراسی گراؤنڈ میں جماعتِ اسلامی پاکستان کے جلسے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔
جلسے سے امیرِ جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کے علاوہ سینیٹر مشتاق احمد بھی خطاب کریں گے۔
جلسہ گاہ کو پرچموں اور بینرز سے سجایا گیا ہےجبکہ جلسے کے سیکیورٹی کے لیے بھی سخت انتظامات کیئے گئے ہیں۔