• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اظہر علی کا کرکٹ اکیڈمی بنانے کا اعلان

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی نے کرکٹ اکیڈمی بنانے کا اعلان کردیا۔

ایک بیان میں قومی ٹیم کے سابق کپتان نے کہا کہ اظہر علی کرکٹ اکیڈمی کے نام سے لاہور میں اکیڈمی بنانے جارہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ ماہ کی پہلی تاریخ (یکم دسمبر) سے کرکٹ اکیڈمی کُھل جائے گی۔


اظہر علی قومی ٹیم کی کپتانی سے دستبرداری کے باوجود دورہ نیوزی لینڈ کے لیے بابر اعظم کی قیادت میں جارہے پاکستانی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

قومی ٹیسٹ کرکٹر اس سے قبل بچوں کے لیے ٹریننگ کیمپ بھی کرچکے ہیں۔

تازہ ترین