مقبوضہ بیت المقدس (اے ایف پی /جنگ نیوز )اسرائیل اور فلسطین کے درمیان پیداہونے والا شدید تنائو اب کم ہونے لگاہے اور اسرائیلی فوجی حکام سے فلسطینی عہدیدار نے ملاقات بھی کی ہے ، دوسری جانب فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ روابط کی بحالی کے اعلان کے بعد ایک فلسطینی ذمے دار نے کہا ہے کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے اور تل ابیب کے ساتھ سفارتی تعلقات استوار کرنے کے خلاف بہ طور احتجاج واپس بلائے گئے سفیر متحدہ عرب امارات اور بحرین میں دوبارہ تعینات کیے جا رہے ہیں۔