• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اشیائے خورو نوش کی قیمتوں کے جائزے کیلئے حفیظ شیخ کی سربراہی میں اہم اجلاس

وزیر اعظم عمران خان کے مشیر برائے امور خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔

اجلاس میں صوبائی چیف سیکریٹریز، سیکریٹری خزانہ اور ایم ڈی یوٹیلیٹی اسٹورز نے شرکت کی۔

اس موقع پر ملک میں اشیائے خور و نوش کی قیمتوں کا جائزہ لیا گیا، صوبائی چیف سیکریٹریز نے بریفننگ بھی دی۔

اجلاس میں صوبوں میں گندم، چینی کے اسٹاکس سمیت دیگر اہم امور کاجائزہ لیا گیا۔


چیف سیکریٹریز نے بریفنگ میں بتایا کہ ملک بھر میں چینی اور آٹے کا وافر اسٹاک موجود ہے۔

اجلاس میں دی گئی بریفنگ کے دوران پنجاب اور سندھ میں گنے کی کرشنگ سے متعلق بھی آگاہی فراہم کی گئی۔

سیکریٹری خزانہ نے اجلاس کے شرکاء کو بتایا کہ گندم، آٹے، چینی اور پیاز سستی ہورہی ہے جبکہ ٹماٹر  آلو اور مرغی کے گوشت کے نرخ بڑھ رہے ہیں۔

چیف سیکریٹری سندھ نے کہا کہ صوبے میں چینی اور آٹے کی قیمتیں کم ہورہی ہیں۔

ایڈیشنل چیف سیکریٹری پنجاب نے بتایا کہ ٹماٹر کی قیمتوں میں اضافہ سیزن کی وجہ سے ہے۔

چیف سیکریٹڑی خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ صوبے میں 5 ہزار ٹن گندم یومیہ جاری کی جارہی ہے

ایم ڈی یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشنز نے کہا کہ یوٹیلٹی اسٹورز پر رعایتی نرخوں پر اشیا دستیاب ہیں۔

تازہ ترین