• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پہلے ہیلتھ ورکرز، بوڑھوں و بیماروں کو کورونا ویکسین لگائی جائے گی، بیلجیئم

بیلجیئم میں سب سے پہلے اسپتالوں میں کام کرنے والے عملے، 65 سال سے زائد عمر کے افراد اور کم قوت مدافعت رکھنے والے افراد کو کورونا وائرس  ویکسین لگائی جائے گی۔

یہ اعلان بیلجیئم کے وزیر اعظم الیگزینڈر دی کرو نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ توقع ہے کہ آئندہ سال مارچ، اپریل تک ویکسین دستیاب ہو سکے گی۔ لیکن یہ سب سے پہلے ہیلتھ سیکٹر میں کام کرنے والے عملے، 65 سال سے زائد عمر کے افراد اور معاشرے کے وہ افراد جن کی مختلف وجوہات کی بنا پر جسمانی قوت مدافعت انتہائی کم ہے، انہیں یہ ویکسین دی جائے گی۔ 


وزیر اعظم کے مطابق ایسے افراد کی تعداد 2 ملین کے قریب ہے جوکہ مجموعی آبادی کا 20 فیصد بنتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان طبقات تک پہلے ویکسین پہنچانا اس لئے ضروری ہے تاکہ اس وائرس کی کسی نئی لہر کے آنے سے پہلے انہیں محفوظ بنا کر صحت کے نظام پر پڑنے والے ممکنہ بوجھ کو کم کیا جا سکے۔ جبکہ نوجوانوں اور معاشرے کے دیگر افراد کو یہ ویکسین آہستہ آہستہ فراہم کی جائے گی۔

تازہ ترین