آپ آف لائن ہیں
اتوار10؍جمادی الثانی 1442ھ 24؍جنوری2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

عمر رسیدہ شہریوں کے سبزی منڈی میں داخلے پر پابندی، ماسک لازمی قرار

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ملک میں کورونا کیسز میں اضافے کے باعث سندھ حکومت نے صوبےکی تمام سبزی منڈیوں میں عمررسیدہ شہریوں کے سبزی منڈی میں داخلے پر پابندی اور ماسک لازمی قرار دے دیدیا۔ منگل کو جاری کردہ بیان میں وزیر زراعت محمد اسماعیل راہو نے کہا کہ عمررسیدہ شہریوں کی سبزی منڈی میں داخلہ پر پابندی اور ماسک کا استعمال لازمی قرار دیا دے دیا ہے۔ تمام سبزی منڈیوں میں بغیر ماسک کے آمد پر بھی پابندی ہوگی۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ ڈائریکٹر مارکیٹ کمیٹی، ائڈمنسٹریٹرز اور چئیرمینوں کو ہدایات جاری کردی ہیں۔ نیلامی اور خرید و فروخت کے تمام مراحل میں ایس اوپی پیز پرمکمل عمل کیا جائے۔ اسماعیل راہو نے کہا کہ سبزی منڈی میں رش کم کرنے اور سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کیلئے ایک شخص کو داخلہ کی اجازت ہوگی۔تمام سبزی منڈیوں کے مارکیٹ کمیٹی کے چیئرمینز کو گیٹ پر سینیٹائزر مشینیں نصب کرنے کا بھی حکم جاری کردیا ہے جس سبزی منڈی میں ایس او پیز پر عمل نہیں ہوگا اسے بند کردیا جائے گا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ

سبزی منڈیوں کے اندر آڑتھیوں اور دکانداروں کو بھی ایس او پیز پر عمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اہم خبریں سے مزید