• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: CTD کی کارروائیاں، 5 ٹارگٹ کلرز گرفتار

کراچی میں انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 5 ٹارگٹ کلرز گرفتار کر لیئے۔

ایس ایس پی سی ٹی ڈی عارف عزیز کے مطابق گرفتار پانچوں ٹارگٹ کلرز کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے ہے۔

ملزمان شہر کے مختلف علاقوں میں ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی میں ملوث ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ملزم محمد علی عرف گھمبٹی بھارت سے ٹریننگ حاصل کر چکا ہے، ملزم کا تعلق اجمل پہاڑی اور کاشف ڈیوڈ سے تھا۔


ایس ایس پی سی ٹی ڈی عارف عزیز کا مزید بتانا ہے کہ دیگر گرفتار ملزمان میں سلمان عرف دھوبی، اختر، عمیر اللّٰہ اور شہزاد شامل ہیں۔

انہوں نے ملزمان کے جرائم کی تفصیلات بتاتے ہوئے یہ بھی کہا ہے کہ ملزمان پولیس اہلکار کی ٹارگٹ کلنگ اور لسانی فسادات میں ملوث ہیں۔

تازہ ترین