• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: ٹیرر فنانسنگ کیخلاف سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 7 مقدمات درج


ٹیرر فنانسنگ کے خلاف محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) نے حساس اداروں کی اطلاع پر کارروائی کر کے 7 مقدمات درج کرلیے جبکہ ان مقدمات کے اندراج کے بعد کارروائیاں کر کے 8 سے10ملزمان گرفتار کرلیے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کالعدم تنظیموں کے لیے رقم اکٹھا کر رہے تھے ان کے خلاف ثبوت موجود ہیں جس پر انھیں چالان کیا جائے گا۔


کراچی میں ٹیرر فنانسنگ کے خلاف سی ٹی ڈی نے کارروائیاں کرتے ہوئے کالعدم تنظیموں کے خلاف 7 مقدمات درج کرلیے۔

حکام بتاتے ہیں کہ مقدمات حساس اداروں کی جانب سے فراہم اطلاع پر درج کیے گئے، مقدمات درج کیے جانے کے بعد 8 سے 10 ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے، گرفتار ملزمان کالعدم تنظِیموں کے نام پر رقم اکٹھا کر رہے تھےاور یہ رقم مبینہ طور پر دہشتگردی کے لیے استعمال کی جاسکتی تھی، گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

حکام کے مطابق ان ملزمان کو ٹیرر فنانسنگ میں چارج کیا جائے گا، تمام ملزمان کے خلاف سی ٹی ڈی نے ٹھوس ثبوت اکٹھا کرلیے ہیں۔

حکام بتاتے ہیں کہ کارروائیاں کورنگی، بن قاسم، دہلی مرکنٹائل سوسائٹی، نیو کراچی، اورنگی ٹاؤن، قائد آباد اور ناظم آبادمیں کی گئیں۔

حکام کا مزید کہنا ہے کہ ٹیرر فنانسنگ کے خلاف کارروائیاں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی سفارشات کی روشنی میں کی جارہی ہیں۔

تازہ ترین