• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، دہشت گرد اور ٹارگٹ کلر گرفتار


کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) گارڈن نے مختلف کارروائیوں میں دہشت گرد اور ٹارگٹ کلرکو گرفتار کرلیا ہے۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ایک کارروائی میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے دہشت گرد منہاج الدین عرف منہاجہ کو گرفتار کرلیا ہے۔

حکام کے مطابق گرفتار دہشت گرد کا تعلق ٹی ٹی پی بنوں اختر گروپ سے ہے، جو بم بنانے اور پلانٹ کرنے کا ماہر ہے۔

سی ٹی ڈی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ ملزم بیرون ملک فرار ہونے کے لیے کراچی آیا تھا۔


حکام کے مطابق ملزم نے 2020ء میں امن جرگے کے ممبر فاروق کو قتل کیا تھا اور اس کارروائی کے لیے بم بھی نصب کیا تھا۔

سی ٹی ڈی حکام نے دوسری کارروائی کے دوران متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) لندن گروپ کے ٹارگٹ کلر کو گرفتار کیا ہے۔

حکام کے مطابق ٹارگٹ کلر لعل بادشاہ کو کورنگی میں کارروائی کرکے گرفتار کیا گیا ہے، جس سے اسلحہ بھی برآمد ہوا۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ملزم نے 2010ء میں فائرنگ کرکے سیاسی جماعت کے کارکن کو قتل کیا تھا۔

تازہ ترین