پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز شریف کو اب تک رہا نہ کرنا افسوسناک اور قابل شرم ہے۔
مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی عدم رہائی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایک عمومی قانونی کارروائی کو دانستہ پیچیدگیوں اور سست روی کا شکار کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ رہائی کو مرحومہ کا جسد خاکی پہنچنے سے جوڑنا بےحسی اور چھوٹے پن کی انتہا ہے۔
مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ حکومت غم کے موقع پر بھی سیاست کرکے کم ظرفی کا نیا ریکارڈ قائم کرچکی ہے۔