• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت، نچلی ذات کی خواتین کو اونچی ذات کے مردوں سے ریپ کا سامنا، رپورٹ

کراچی (جنگ نیوز)مبصرین کا کہنا ہے کہ شمالی بھارت میں ہندوؤں کی اونچی ذات سے تعلق رکھنے والے مردوں کی جانب سے نچلی ذات دَلت کی خواتین کو ریپ کا نشانہ بنایا جاتا ہے اور وہ عام طور پر سزا سے بھی بچ جاتے ہیں کیونکہ متاثرہ خواتین دباؤ میں آکر کیسز واپس لے لیتی ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ʼکے مطابق انسانی حقوق کے دو گروپوں اِکویلیٹی ناؤ اورسوابھیمان سوسائٹی نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ ریاست ہریانہ میں دلت خواتین اور لڑکیوں کے ریپ کے 40 واقعات میں سے صرف 10 فیصد میں ملزمان کو سزائیں سنائی گئیں جبکہ یہ وہ واقعات تھے جن میں متاثرین کو قتل کردیا گیا یا ان کی عمریں 6 سال سے کم تھیں۔رپورٹ میں کہا گیا کہ تقریباً 60 فیصد کیسز میں متاثرین نے کیس واپس لے لیے اور عدالتی نظام کے باہر ہی تصفیہ کرلیا جس کے فیصلے عموماً پنچائیت سناتی ہیں، جس سے متاثرین کو انصاف کے حصول کے لیے اپنی جدوجہد ترک کرنے پر مجبور کیا گیا۔سوابھیمان سوسائٹی کی بانی مَنیشا مَشال نے بتایا کہ متاثرین کو دھمکایا اور ان پر تشدد کیا جاتا ہے، ان کے خاندان کو بےدخل کردیا جاتا ہے اور ان پر خاموش رہنے کے لیے شدید دباؤ ڈالا جاتا ہے۔

تازہ ترین