• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیکسٹائل و فرٹیلائزر انڈسٹری کو سستی گیس کی فراہمی سے حکومت نے معذرت کرلی

اسلام آباد (حنیف خالد)حکومت نے آج کھاد اور ٹیکسٹائل کی صنعتوں کو سستی گیس فراہم کرنے سے معذرت کر لی ہے اور کہا ہے کہ سی این جی صارفین، گیس کے گھریلو صارفین اور کمرشل صارفین جب پوری قیمت ادا کر رہے ہیں تو پھر ساڑھے چھ ڈالر فی ملین ملین برٹش تھرمل یونٹ (MMBTU)گیس کیسے مہیا کر سکتے ہیں۔ پاکستان میں جہاں جنرل انڈسٹری پوری قیمت پر گیس کی فراہمی نہیں ہو پارہی وہاں پر حکومت ٹیکسٹائل انڈسٹری کو ساڑھے چار ڈالر (750 روپے) اور فرٹیلائزر انڈسٹری کو صرف ایک ڈالر (160 روپے) فی ایم ایم بی ٹی یو گیس کیسے مہیا کر سکتی ہے جو اس نے 1150 روپے (ساڑھے چھ ڈالر) فی ایم ایم بی ٹی یو گیس درآمد کی ہے۔

تازہ ترین