• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق سیکریٹری داخلہ شاہد خان کیخلاف ریفرنس کی سماعت ملتوی

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق سیکریٹری داخلہ شاہد خان کے خلاف دائر ریفرنس کی سماعت 14دسمبر تک ملتوی کر دی۔

احتساب عدالت اسلام آباد کے جج اعظم خان نے کیس کی سماعت کی جس کے دوران سابق سیکریٹری داخلہ شاہد خان، محمد رفیق حسن سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔

جج اعظم خان نے ملزمان کو ریفرنس کی کاپیاں فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت مزید کارروائی کیلئے 14 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی نے سابق سیکریٹری داخلہ شاہد خان کے خلاف ریفرنس دائر کر رکھا ہے۔


نیب ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ شاہد خان نے نیشنل پولیس فاؤنڈیشن کا قیمتی کمرشل پلاٹ خود ہڑپ کیا، وہ بطور سیکریٹری داخلہ اور سربراہ پولیس فاؤنڈیشن کرپشن کے مرتکب ہوئے۔

نیب ریفرنس میں مزید کہا گیا ہے کہ شاہد خان نے خودپلاٹ کیلئے اپلائی کیا، پھر خود ہی اپنے نام الاٹمنٹ کی منظوری دی، شاہد خان نے ای الیون کا کمرشل پلاٹ صرف 20 لاکھ میں اپنے نام کیا۔

نیب ریفرنس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ شاہد خان نے 2 دن بعد 4 کروڑ روپے میں پلاٹ فروخت کیا، سپریم کورٹ فیصلے کے مطابق شاہد خان پلاٹ لینے کے اہل ہی نہیں تھے۔

چیئرمین نیب نے 2015ء میں شاہد خان سے متعلق از خود نوٹس لیا تھا۔

تازہ ترین