• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وائرس: گرجا گھروں پر پابندی کا گورنر نیویارک کا حکم معطل


امریکی سپریم کورٹ نے نیویارک میں کورونا کے سبب گرجا گھروں (چرچ)  پر عائد پابندی کا گورنر نیویارک کا حکم معطل کردیا۔

عدالت نے فیصلے میں کہا کہ گورنر نیویارک کی جانب سے عائد پابندیاں غیرجانبدارانہ نہیں بلکہ مذہبی آزادی کی خلاف ورزی ہیں۔

امریکی سپریم کورٹ میں نیویارک میں مذہبی عبادات کے اجتماع پر پابندی کے خلاف عیسائی اور یہودی گروپ کی درخواست پرسماعت ہوئی، جس میں عدالت نے درخواست کی حمایت کی۔

درخواست کے حق میں پانچ میں سے چار ججز نے ووٹ دیا۔ صدرٹرمپ کی نامزد جج ایمی کونی بریٹ کا ووٹ فیصلہ کن رہا۔ 


6 اکتوبر کو نیویارک کے گورنر نے کورونا ہاٹ اسپاٹ مراکز میں غیر ضروری کاروباری مراکز بند کرنے اور ان علاقوں میں موجود عیسائی اور یہودی عبادت گاہوں میں افراد کی موجودگی محدود کرنے کاحکم دیا تھا۔

امریکی ہاؤس آف ورشپ نے نیویارک کے گورنر کےحکم کو امریکی آئین کے تحت دی گئی مذہبی آزادی کی خلاف ورزی قرار دیا تھا۔

تازہ ترین