• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سگ گزیدگی واقعات کے مقدمات میں نامزد میونسپل افسران کی گرفتاری کا حکم

سکھر (بیورورپورٹ ) سندھ ہائی کورٹ سکھر نے صوبے میں سگ گزیدگی واقعات کےداخل مقدمات میں نامزد میونسپل افسران کی گرفتاری کا حکم دے دیتے ہوئے ایس ایس پیز کو ملزمان گرفتار نہ کرنے پر شوکاز نوٹسز جاری کئے گئے ہیں ،عدالت نے میونسپل افسران کی کتا مار مہم کے حوالےسے پیش کردہ رپورٹ بھی مسترد کردی، سماعت پندرہ دسمبر تک ملتوی کردی گئی۔سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ نے صوبے میں سگ گزیدگی کے بڑھتےہوئے واقعات کے خلاف داخل آئینی درخواست کی سماعت کی سندھ بھر سے میونسپل اور پولیس افسران سماعت کے موقع پر عدالت میں پیش ہوئے میونسپل افسران نے عدالت میں اپنے اپنے علاقوں میں جاری کتا مار مہم کے حوالے سے رپورٹ پیش کی لیکن عدالت نے میونسپل افسران کی پیش کردہ رپورٹ کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ۔

تازہ ترین