کراچی (ٹی وی رپورٹ) مشیر وزیراعظم برائے سیاسی اُمور رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا رویہ ریاست کو بلڈوز اور بلیک میل کرنے کا ہے۔ ڈائریکٹر گل احمد ٹیکسٹائل زیاد بشیر نے کہا کہ اب معاملات اسٹیبل ہوچکے ہیں۔ وہ جیو نیوز کے پروگرام ”آج شاہزیب خانزادہ کیساتھ “ میں میزبان شاہزیب خانزادہ سے گفتگو کررہے تھے۔ تفصیلات کے مطابق پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مشیر وزیراعظم برائے سیاسی اُمور رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ عظمیٰ خان نے باہر آکر جو کیا اور میڈیا پر جو ہوا وہ سب کے سامنے ہے۔