• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان: کورونا وائرس کے مزید 3 ہزار 113 کیسز، 54 اموات


پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے، یہاں کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات میں کمی کے بعد اب ان میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 28 ویں نمبر پر ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز ملک بھر میں کورونا وائرس کے 43 ہزار 214 ٹیسٹ کیئے گئے، اب تک کُل 53 لاکھ 86 ہزار 916 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں، جبکہ کورونا کیسز مثبت آنے کی شرح 7 اعشاریہ 2 فیصد رہی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 3 ہزار 113 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 54 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 1 ہزار 489 مریض اس بیماری سے شفایاب ہو گئے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 89 ہزار 311 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 7 ہزار 897 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس کے ملک بھر میں 45 ہزار 533 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 2 ہزار 112 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 3 لاکھ 35 ہزار 881 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔


سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 1 لاکھ 68 ہزار 783 ہو چکی ہے، جبکہ یہاں اس موذی وائرس سے اموات 2 ہزار 885 ہو گئیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 1 لاکھ 17 ہزار 160 مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے ہلاکتیں دیگر صوبوں سے بڑھ کر 2 ہزار 945 ہو گئیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 46 ہزار 281 ہو چکی ہے جبکہ اس سے اموات 1 ہزار 346 ہو گئیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 28 ہزار 980 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں جبکہ 305 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 17 ہزار 8 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 165 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 6 ہزار 501 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اس وائرس سے 155 مریض وفات پا چکے ہیں۔

گِلگت بلتستان میں 4 ہزار 598 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے 96 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

تازہ ترین