قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی شاہد آفریدی کا اینٹی باڈیز ٹیسٹ کلیئر آگیا ہے۔
شاہد آفریدی سری لنکا میں کھیلی جانے والی لیگ ’لنکا پریمیر لیگ‘ کے گال گلیڈئیٹر کے آج ہونے والے پہلے میچ کے لیے دستیاب ہوں گے۔
شاہد آفریدی کی تاخیر سے سری لنکا پہنچنے اور آئسولیشن مکمل کرنے کے سبب میچ میں شرکت مشکوک تھی۔
واضح رہے کہ لنکا پریمیر لیگ میں گال گلیڈئیٹر آج جافنا اسٹالینز کے خلاف میچ کھیلے گی۔