• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلسطینی امریکی کو وائٹ ہاؤس کا اہم عہدہ دینے کے فیصلے سے سیاسی تنازع کھڑا ہوگیا

کراچی (نیوز ڈیسک) صدر منتخب ہونے والے جو بائیڈن کی جانب سے ایک فلسطینی امریکی کو وائٹ ہاؤس کے ایک اہم عہدے پر مقرر کرنے کے فیصلے نے سیاسی تنازع کھڑا ہوگیا ہے۔ انہوں نے پیر کو اعلان کیا تھا کہ ریما ڈوڈن ان کی قانون سازی کے امور کی ٹیم کے دو ڈپٹی ڈائریکٹرز میں سے ایک کے طور پر خدمات انجام دیں گی جو صدارتی پالیسیاں متعین کرنے میں مدد کرتا ہے۔ دوسرا شوانزا گوف ہے جو افریقی نژاد امریکی ہے۔ ڈوڈن کی تقرری مہم کے وعدے، جو بائیڈن کی جانب سے عرب امریکی کمیونٹی کے ساتھ اپنے چھ صفحاتی ’پلان فار پارٹنرشپـ‘ میں کیے تھے، میں اساسی حصہ ڈالتا ہے۔ ان میں انہوں نے ٹرمپ انتظامیہ کی مسلم پابندی کو ختم کرنے اور عرب امریکی حقوق کو تسلیم کرنے کا وعدہ کیا تھا۔

تازہ ترین