• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی صدر ٹرمپ وائٹ ہاؤس چھوڑنے کیلئے تیار ہوگئے

واشنگٹن (جنگ نیوز )امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر جو بائیڈن باضابطہ طور پر ملک کے 46ویں صدر قرار پائے تو وہ وائٹ ہاؤس چھوڑ دیں گے۔صدر ٹرمپ 3 نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں دھاندلی کے دعوے کرتے رہے ہیں اور وہ اپنی شکست تسلیم کرنے سے بھی انکاری ہیں۔جمعرات کو تھینکس گیونگ کی چھٹی کے موقع پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ اگر الیکٹورل کالج نے انتخابات میں کامیاب امیدوار کی تصدیق کر دی تو وہ وائٹ ہاؤس سے چلے جائیں گے۔تین نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخاب کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق بائیڈن نے 306 الیکٹورل ووٹ حاصل کیے ہیں جب کہ صدر ٹرمپ 232 ووٹ حاصل کر سکے ہیں۔انتخابات میں کامیابی کے لیے کسی بھی امیدوار کو 538 میں سے 270 الیکٹورل ووٹ درکار ہوتے ہیں اور یہ مطلوبہ تعداد جو بائیڈن حاصل کر چکے ہیں اور ان کے مجموعی ووٹوں کی تعداد صدر ٹرمپ کے مقابلے میں 60 لاکھ زیادہ ہے۔

تازہ ترین