• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زمبابوےمیں سونے کی کان بیٹھنے سے 40 مزدور پھنس گئے

ہرارے (نیوز ڈیسک) زمبابوے کے شمال مشرقی علاقے میں سونے کی کان بیٹھنے سے 40 مزدور اندر پھنس گئے۔ واقعہ دارالحکومت سے 70 کلو میٹر دور بن دورا نامی قصبے میں پیش آیا ۔ کھدائی کے دوران چند چٹانوں کو دھماکے سے اڑایا، تو اس کے نتیجے میں زمین بیٹھ گئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ کان میں موجود مزدوروں کی صحیح تعداد کا علم نہیں ہو سکا۔ اندازے کے مطابق اندر 40افراد موجود ہیں، جب کہ امدادی کارروائیوں کے دوران 6افرادکو بحفاظت نکال لیاگیا۔ واضح رہے کہ زمبابوے 60یصد زرمبادلہ سونے کی تجارت سے حاصل کرتا ہے۔
تازہ ترین