پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے رہنما میاں افتخار حسین کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس اتنا خطرناک نہیں، جتنا عمران خان خطرناک ہے۔
ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے افتخار حسین نے کہا کہ ہم عمران خان کی حکومت کو نہیں مانتے، عمران کی حکومت کا خاتمہ کرکے الیکشن چاہتے ہیں۔
افتخار حسین نے کہا کہ عمران خان سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلئے پورا ملتان امڈ آیا ہے، عمران اور عمران کا ٹولہ دھاندلی کی پیداوار ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے انگریزوں کو شکست دی، عمران خان کی حیثیت کیا ہے، ہم سرائیکیوں کے لئے صوبہ بناکر رہیں گے۔