اسلام آباد ( صالح ظافر) پاکستان اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے تعلقات ایک بار پھر گزشتہ دہائی کے معمول کے انداز پر آگئے ہیں اور پاکستانی شہریوں کو آن لائن جاری کیے جانے والے ویزوں کی تعداد بھی پہلے کی رفتار پر بحال ہوگئی ہے،ذرائع نے اس امر کی بھی نشاندہی کی کہ متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے نئے سفیر جنرل سالم محمد الزعابی نے دونوں برادر ممالک کے تعلقات بہتر بنانے میں تعمیری کردار ادا کیا ہے۔ اعلیٰ سفارتی ذرائع نے دی نیوز/جنگ کو بتایا کہ متحدہ عرب امارات کی حکومت اوسطاً ہر ماہ پاکستانی شہریوں کو تقریباً 30 ہزار ویزے جاری کررہی ہے، جبکہ ٹریول ایجنٹ اس تعداد کے علاوہ بھی ویزوں کی سہولت سے استفادہ کررہے ہیں۔