• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی کرکٹرز نے کورونا پر غلبہ پانا شروع کردیا، سرفراز اور عباس کو ٹیم جوائن کرنے کا پروانہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستانی کرکٹرز نے کورونا پر غلبہ پانا شروع کردیا۔ نیوزی لینڈ کا دورہ کرنے والی ٹیم کو پیر کو اس وقت اطمینان ملا جب سابق کپتان سرفراز احمد اور ٹیسٹ فاسٹ بولر محمد عباس کوٹیم جوائن کرنے کی اجازت مل گئی۔ دونوں اپنے گروپس کے ساتھ روازنہ ڈیڑھ ڈیڑ ھ گھنٹے کمروں سے باہر آسکیں گے۔ جبکہ دیگر پانچ کھلاڑی نسیم شاہ، روحیل نذیر، موسی خان ، عابد علی، دانش عزیز بدستور آئسولیشن میں ہیں۔ کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ ٹیم انتظامیہ اور پاکستان میں موجود ان کے اہل خانہ بھی خوش ہیں۔ پی سی بی پر امید ہے کہ کوویڈ 19 کےٹیسٹ کے نتائج کے بعد قومی اسکواڈ کو گراؤنڈ میں ٹریننگ کی اجازت مل جائے گی ۔ نیوزی لینڈ میں موجود قومی اسکواڈ کی تیسری کوویڈ 19 ٹیسٹنگ مکمل ہوگئی۔ ماضی کے اثرات کے حامل دو ارکان کو دوبارہ ٹیم جوائن کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ کرکٹر محمد عباس اور سرفراز احمد ہیں۔ طبی طور پر ان دونوں کھلاڑیوں کو نان انفیکشیس قرار دیا گیا ہے۔ نیوزی لینڈ میں موجود قومی کرکٹرز اور سپورٹ اسٹاف کوہوٹل سے متصل گراؤنڈ میں چہل قدمی اور ہلکی پھلکی ٹریننگ جاری ہے۔ کھلاڑی زیادہ تر ہلکی پھلکی ٹریننگ اپنے کمروں میں بھی کررہے ہیں۔پی سی بی پرامید ہے کہ کوویڈ 19 کے تازہ ٹیسٹ کے نتائج کے بعد قومی اسکواڈ کو گراؤنڈ میں ٹریننگ کی اجازت مل جائے گی۔ نیوزی لینڈ میں موجود پاکستانی کرکٹ اسکواڈ کے تیسرے کوویڈ ٹیسٹ شیڈول کے مطابق آمد کے چھٹے روز پیر کو لئے گئے جن کی رپورٹ منگل کی رات تک آنے کا امکان ہے۔ ٹیسٹ رپورٹ کی بنیاد پر ٹیم کو ٹریننگ کی مشروط ٹریننگ کی اجازت پر فیصلہ ہوگا ۔ تیسری مرتبہ کورونا ٹیسٹ منفی آنے والے ممبران کو ٹریننگ کی اجازت ملنے کے امکانات روشن ہیں۔ گروپس میں ٹریننگ کی اجازت پر فیصلہ کینٹربری ہیلتھ آفیسر کرے گا۔ کرائسٹ چرچ میں موجود 53 میں سے 46 ممبران کے اب تک دو کوویڈ ٹیسٹ منفی ہوچکے ہیں۔

تازہ ترین