• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان (ٹی وی رپورٹ) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نوازنے ملتان جلسے میں وزیراعظم عمران خان کو شدید تنقید نشانہ بناتے ہوئے نیا انداز اپنایا مریم نواز نے طنزیہ انداز میں کہا کہ کہتے تھے عمران خان بندہ ایماندار ہے، نیازی سروسز بنائی ٹیکس بچانے کیلئے لیکن بندہ ایماندار ہے، علیمہ باجی نے سلائی مشین سے اربوں روپے کمالئے لیکن بندہ ایماندار ہے ۔

بنی گالہ کا محل بن گیا لیکن بندہ ایماندار ہے۔ اربوں اور کھربوں روپے کے غیر ملکی فنڈنگ کے ثبوت موجود ہیں لیکن بندہ ایماندار ہے ۔

اسٹیٹ بینک نے 23خفیہ اکاؤنٹس پکڑلئے لیکن بندہ ایماندار ہے،بشیر میمن نے گواہی دی لیکن بندہ ایماندار ہے ۔ آٹا چوری کرلیا لیکن بندہ ایماندار ہے، چینی چرالی لیکن بندہ ایماندار ہے ۔

مالم جبہ اسکینڈل آگیا لیکن بندہ ایماندار ہے ، آڈیٹر جنرل نے کہا کہ بلین ٹری سونامی میں اربوں روپے عوام کی جیب سے چلے گئے لیکن بندہ ایماندار ہے ۔

فرنس آئل پلانٹ کی وجہ سے اور ایل این جی کی تاخیر سے امپورٹ کی وجہ سے آپ کو بہت لمبے لمبے بجلی او رگیس کے بل بھی ملیں گے لیکن بندہ ایماندار ہے ۔ کیا ملتان کی عوام بھی میرے ساتھ مل کر اس جج کو ڈھونڈ رہے ہیں جس نے اس کو صادق او رامین قرا ردیا تھا۔

تازہ ترین