• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈینئل پرل کیس،سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے میں غلطیوں کی نشاندہی کی ہدایت

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) امریکی صحافی ڈینیئل پرل قتل کیس کے ملزمان کی سزائیں کم یا ختم ہونے کے خلاف دائر حکومت سندھ کی اپیلوں کی سماعت کے دوران اپیل گزار کے وکیل فاروق نائیک نے قانونی نکات پر اپنے دلائل مکمل کرلئے ،عدالت نے انہیں شہادتوں کی تفصیلات بیان کرنے اور سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے میں کی جانے والی غلطیوں کی نشاندہی کی ہدایت کرتے ہوئے مزید سماعت آج تک ملتوی کردی، جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس یحیی افریدی پر مشتمل بنچ نے منگل کے روز کیس کی سماعت کی تو فاروق نائیک نے قانونی نکات پر دلائل دیتے ہوئے کہا کہ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت حیدر آباد نے ملزمان کو سزائے موت کا حکم سنایا تھا، مرکزی ملزم عمر شیخ سمیت چار ملزمان گرفتار ہوئے تھے جبکہ سات مفرور تھے، ،فاضل وکیل کے دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے انہیں شہادتوں کی تفصیلات بیان کرنے اور سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے میں کی جانے والی غلطیوں کی نشاندہی کی ہدایت کرتے ہوئے مزید سماعت آج تک ملتوی کر دی ،یاد رہے کہ انسداد دھشت گردی کی خصوصی عدالت نے 15جولائی 2002کو جرم ثابت ہوجانے پر عمر سعید شیخ کو سزائے موت جبکہ فہد سلیم،سلمان ثاقب اورشیخ محمد عادل کو سزائے عمر قید سنائی تھی ، عدالت نے چاروں ملزمان کو فی کس پانچ پانچ لاکھ روپے جرمانہ جبکہ اس کے علاوہ مجموعی طور پر20لاکھ روپے مقتول کی بیوہ اور بچے کو بھی ادا کرنے کاحکم بھی جاری کیا تھا ۔

تازہ ترین