کراچی(اسٹاف رپورٹر) زمان ٹاؤن تھانے کی حدود کورنگی سوکوارٹرپاسبا ن چوک کے قریب واقع مکان سے 6روزپرانی 90سالہ عبادالرشید نامی کی لاش برآمد ہوئی ، اطلا ع ملنے پرپولیس موقع پر پہنچ کر لاش سول اسپتا ل منتقل کی ، پولیس کےمطابق متوفی مذکورہ مکان میں اکیلا رہتا تھا ،اورموت طبعی ہے ۔ اتحادٹاؤن ٹاون تھانے کی حدود خیبرچوک کے قریب سے 45سالہ جاوید کی لاش ملی ،اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کرلاش عباسی اسپتال منتقل کی۔