• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹیل ملز ملازمین کے حقوق کا تحفظ حکومتی ذمہ داری ‘ جنرل قیوم

اسلام آباد (حنیف خالد) سینیٹ کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے دفاع کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر)سینیٹر عبدالقیوم نے کہا ہے کہ پاکستان اسٹیل ملز کے 4544ملازمین کو بیک جنبش قلم برخاست کرنے کے حکومت کے احکامات ناقابل فہم ہیں۔ 13ستمبر 2006ء کو جب وہ مستعفی ہوئے تو اسٹیل ملز میں 12ارب روپے کا خام مال اور تیار شدہ سامان کے علاوہ 10ارب روپے کی بچت بینک میں پڑی تھی۔ اسٹیل ملز کے ملازمین کے حقوق کے تحفظ کی گارنٹی کی عدم موجودگی میرے استعفیٰ کے بنیادی اسباب تھے۔سٹیل ملز کی نجکاری سے بھی بڑا نقصان ہزاروں ایکڑ زمین اور اثاثوں کی بندر بانٹ سے ہوگا ان خیالات کا اظہار پاکستان سٹیل ملز کے سابق چیئرمین نے جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اکستان میں ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں اداروں کی نجکاری ہوتی رہتی ہے لیکن اس عمل میں جو سب سے اہم سٹیک ہولڈرز/متعلقین اس ادارے کے ملازمین ہوتے ہیں جنہوں نے ان اداروں کی نشوونما اور ترقی میں سال نہیں بلکہ کئی عشرے گزارے ہیں۔

تازہ ترین