• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز کی بختاور بھٹو اور محمود چوہدری کو منگنی کی مبارکباد

مسلم لیگ نون کی نائب صدر اور سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے سابق صدر آصف زرداری اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو اور اُن کے منگیتر محمود چوہدری کو منگنی کی مبارکباد دی ہے۔

حال ہی میں بختاور بھٹو زرداری نے پہلی مرتبہ مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر مداحوں کے ساتھ اپنی منگنی کی ویڈیو شیئر کی تھی جس کے کیپشن میں اُنہوں نے ﷽ لکھا تھا۔

اب مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نے بختاور بھٹو کا ویڈیو ٹوئٹ اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کیا ہے۔

مریم نواز نے منگنی کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بختاور بھٹو زرداری اور محمود چوہدری کو مبارکباد دی۔

اُنہوں نے اس نئی جوڑی کے لیے دُعا کرتے ہوئے کہا کہ ’اللّہ تعالیٰ آپ دونوں کو ہمیشہ خوشیوں سے نوازے۔‘

مریم نواز کے اس محبت بھرے ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے بختاور بھٹو زرداری نے جہاں اُن کا شکریہ ادا کیا تو وہیں اُن کی دُعا پر آمین بھی کہا۔

خیال رہے کہ بختاور بھٹو زرداری اور محمود چوہدری کی منگنی حال ہی میں بلاول ہاؤس کراچی میں ہوئی، منگنی کی تقریب میں 100 سے 150 مہمان شریک ہوئے، اس موقع پر بختاور اور محمود چوہدری نے ایک دوسرے کو انگوٹھی پہنائی۔

دوسری جانب سابق صدر آصف علی زرداری ڈاکٹروں کے مشورے سے اسپتال سے تقریب میں شرکت کے لیے گھر پہنچے تھے جبکہ بختاور کے بھائی پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو کورونا وائرس آئسولیشن کے باعث تقریب میں ورچوئلی شریک ہوئے۔





تقریب میں شریک محمود چوہدری کے اہلِ خانہ کا وفد 12 سے 15 افراد پر مشتمل تھا،اس موقع پر بختاور بھٹو اور محمود چوہدری نے روایتی مشرقی لباس زیب تن کیا۔

تازہ ترین