• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیا سارے وزیراعظم غلط اور چور تھے، سعد رفیق

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کیا ملک میں پہلے بننے والے سارے وزیراعظم غلط اور چور تھے۔

سعد رفیق نے شیرا کوٹ لاہور میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں 72 سال سے عجیب کھیل جاری ہے، لوگ ووٹ دیتے ہیں مگر ووٹ کا فیصلہ نہیں مانا جاتا۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ووٹ لینے والے اگر کام کریں تو انھیں کان سے پکڑ کر  نکال دیا جاتا ہے۔


انہوں نے کہا کہ 72 سال ہوگئے ملک تو بن گیا مگر آزادی نہیں ملی، چہرہ عمران خان کا ہے مگر پیچھے کوئی اور ہے۔

سعد رفیق نے شاعرانہ انداز میں طنز کرتے ہوئے کہا کہ ’تو خیال ہے کسی اور کا تجھے سوچتا کوئی اور ہے‘۔

تازہ ترین