• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئین اور قانون کی بالادستی کا فیصلہ پنجاب کرے گا، سعد رفیق

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ ہماری ٹانگیں کھینچی گئیں، ایک ہاتھ سے حکومت چلاتے رہے، یہ جمہوریت نہیں جمہوریت کا چربہ ہے جمہوریت کےنام پر فراڈ ہے۔

لاہور میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے سعد رفیق نے کہا کہ روپے کی قیمت نیچے، ڈالرکی قیمت اوپر ہر چیزکی قیمت بڑھا دی گئی، بجلی کی لوڈ شیڈنگ کئی علاقوں میں دوبارہ شروع ہوچکی ہے، آئین اور قانون کی بالادستی کا فیصلہ پنجاب کرے گا۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ بڑے جھوٹے دیکھے ان سے بڑا جھوٹا نہیں دیکھا، جب تک پنجاب نہیں جاگے گا پاکستان کے لوگوں کو حقوق نہیں ملیں گے، پاکستان میں آئین جمہور کی بالادستی کا فیصلہ اس بار پنجاب کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ بحران ختم کرنا ہے تو شفاف الیکشن کرانا، ووٹ کا فیصلہ ماننا پڑے گا، 13 دسمبر کو لاقانونیت کی مذمت کرنے والے اکٹھے ہوں گے، 13 دسمبر کو اس حکومت کو ایک اور دھکا دیں گے۔


سعد رفیق نے کہا کہ سوا دو سال ہوئے اس ملک میں الیکشن کے نام پر فراڈ کیا گیا،  لوگوں نے ووٹ نوازشریف کو دیا نتیجہ عمران خان کے حق میں نکالا گیا، کبھی ہمارے ایمان اور کبھی کردار پر حملہ کیا گیا، کبھی چور ڈاکو بنایا گیا۔

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ 2013 سے 2018 تک ریکارڈ ترقی کی گئی، کام نہیں کرنے دیا گیا، پھر بھی ہم کام کرگئے، انہوں نے جیلیں بھردیں جھوٹے مقدمے بنائے گئے، عدالتوں سے سرخرو ہوکر ہم واپس آئے ججوں کو ٹارگٹ کیا گیا۔

تازہ ترین