• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم عمران خان نے ریڈیو اسکول اور ای تعلیم پورٹل کا افتتاح کردیا

وزیراعظم عمران خان نے ریڈیو اسکول اور ای تعلیم پورٹل کا افتتاح کر دیا۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ اس اقدام سےتعلیمی عمل پروبا کی وجہ منفی اثرات میں کمی واقع ہوگی۔

 وزیراعظم نے کہا کہ  منصوبے کے ذریعے دور دراز علاقوں میں معیاری تعلیم پہنچانے میں مدد ملے گی، یکساں نصاب وزارت تعلیم کی بہت بڑی کامیابی اور انقلابی قدم ہے۔

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پوری دنیا اس وقت کورونا کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہے۔

اعلامیے کے مطابق ریڈیو اسکول کا منصوبہ وزارت اطلاعات اور وزارت تعلیم کے اشتراک سے شروع کیا گیا۔

منصوبے کے ذریعے دور دراز علاقوں میں بھی کورونا وائرس کی  وبا سے معطل تعلیمی سلسلہ بحال رکھا جا سکے گا۔


وزیراعظم نے نیشنل ایجوکیشن پالیسی کو بھی جلد سے جلد مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔

عمران خان کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ ٹیلی اسکولنگ کے اقدام سے طلباء کے لیے10 گھنٹے کی نشریات جاری رہیں گی۔

تازہ ترین