کراچی کے علاقے ناظم آباد نمبر ایک میں ایس بی سی اے عملےنے غیر قانونی 4 منزلہ رہائشی عمارت گرانے کا کام شروع کردیا ہے۔
حکام کے مطابق ایس بی سی اے پولیس نے غیرقانونی تعمیر شدہ عمارت کو قابضین سے خالی کروالیا ہے، جبکہ عمارت کے اطراف ایس بی سی اے پولیس کی نفری موجود ہے۔
ایس بی سی اے حکام نے بتایا کہ ہماری ڈیمولیشن ٹیم غیر قانونی عمارت کو منہدم کرنے کا کام کررہی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ایس بی سی اے کی ٹیم کو عمارت خالی کروانے پر مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا تھا۔