• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت مخالف اتحاد پی ڈی ایم رہنماؤں کاکہنا ہے کہ حکومت جو مرضی کرلے لاہور کا جلسہ ہوگا اور ضرور ہوگا،یہ جمہوری نہیں فاشسٹ حکومت ہے، رانا ثناء نے کہا کہ اس بار ’’آر یا پار ‘‘ ہونا ہے، ویسے ہونا ’’ آر ‘‘ ہی ہے۔

مسلم لیگ نون کے رہنما رانا ثناء اللہ نے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملتان میں جلسہ روکنے کی کوشش کی، اس کے باوجود جلسہ ہوا۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا عوام حکومت سے تنگ ہیں، جلسے سے متعلق کمیٹیاں بنائی ہیں، حیرت ہے وزیراعظم کا کونسا بیان ٹھیک ہے، کرسیاں اور انتظام کرنیوالوں کیخلاف مقدمات کی بات ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر کہتے ہیں جلسے کی اجازت نہیں ہوگی، وزیراعظم کہتے ہیں جلسے والوں کو نہیں روکا جائے گا

کائرہ نے کہا کہ لاہور کا جلسہ تاریخی ہوگا، استعفوں کے بیان پر قائم ہیں، جب پی ڈی ایم رہنما مناسب سمجھیں گے استعفیٰ دیں گے۔

رانا ثناء نے کہاکہ لوگ نااہل ٹولے کیخلاف عدم اعتماد کا اظہار کریں گے، جلسہ ہر قیمت پر ہوگا، پورے پنجاب اور پاکستان سے لوگ موجود ہوں گے، ملک میں 70 سال سے جاری تابعداری کرانے کا عمل اب مزید نہیں چلے گا، 13 دسمبر کو پر امن طریقے سے عوام کو رائے کے اظہار کا موقع دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ اس بار ’’آر یا پار ‘‘ ہونا ہے، ویسے ہونا ’’ آر ‘‘ ہی ہے، جلسے انتظامات اورقائدین کی حفاظت کیلئے 500 کارکن سیکیورٹی اور ٹریفک سنبھالیں گے۔

رانا ثناء نے سوال کیا کہ کارکنوں کو کارڈ یا ٹوپی پہنا دینے سے کیا وہ مسلح جتھے بن جائیں گے۔

تازہ ترین