• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نون لیگی ارکانِ اسمبلی قیادت کو استعفے بھجوانے لگے


مسلم لیگ نون کے ارکانِ اسمبلی نے استعفے قیادت کو بھجوانے شروع کر دیئےہیں، مسلم لیگ نون کےپارٹی ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے۔

مسلم لیگ نون کےپارٹی ذرائع کے مطابق لاہور سے ایم این اے افضل کھوکھر، ایم پی اے سیف کھوکھر نے قیادت کو استعفے بھیج دیئے۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سرگودھا سے ایم این اے حامد حمید اور رانا منور غوث نے استعفے بھیج دئیے ہیں، بصیر پور سے ایم پی اے افتخار چھچھر نے بھی استعفیٰ بھیج دیا۔

نون لیگی رہنما عظمیٰ بخاری نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ مسلم لیگ نون کے ایم این از اور ایم پی از نے اپنے استعفے بھیجنے شروع کر دیئے ہیں۔


انہوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ پارٹی کی جانب سے اپنے ارکانِ قومی و صوبائی اسمبلی سے ابھی استعفے طلب نہیں کیئے گئے ہیں۔

تازہ ترین