نیوزی لینڈ میں موجود پاکستان کرکٹ اسکواڈ آئیسولیشن کے ختم ہونے کے بعد کرائسٹ چرچ سے کوئنز ٹاؤن پہنچ گیا۔
اسسٹنٹ کوچ شاہد اسلم آکلینڈ سے کوئنز ٹاون پہنچے، پاکستان کرکٹ ٹیم اور پاکستانی شاہین کا اسکواڈ بدھ سے ٹریننگ کرے گا۔
کوئنز ٹاؤن میں پاکستانی ٹیم اور پاکستان شاہینز الگ الگ ہوٹلز میں قیام کریں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی اسکواڈ کے تمام ٹیسٹ کلیئر ہونے کے بعد اسکواڈ کو مینجڈ آئسولیشن چھوڑنے کی اجازت ملی ہے جب کہ آئسولیشن چھوڑنے کے بعد اسکواڈ پر کورونا ایس او پیز لاگو نہیں ہوں گے۔