مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کون سے این آر او؟، کس کو این آر او دینے کی بات کر رہے ہیں؟۔ آپ ایک نہیں سو نیب بنائیں۔ گھر تو جانا ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان صاحب آپ چھُپ چھُپ کے اپوزیشن سے این آر او مانگ رہے ہیں۔ پی ڈی ایم ملک میں انتشار پھیلا نہیں ختم کر رہی ہے۔
ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے عمران خان کی صحافیوں سے گفتگو پر ردِ عمل میں کہا آپ نے مضبوط معیشت کا جنازہ نکالا۔ عمران صاحب عوام آٹا چینی چوروں کے خلاف منصوبہ بندی کر چکی ہے۔ عوام ووٹ چوروں کے خلاف منصوبہ بندی کر چکی ہے۔ عوام بجلی، گیس اور دوائی چوری کے خلاف منصوبہ بندی کر چکی ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے آج آئی ایم ایف میں تاخیر سے جانے کی غلطی تسلیم کر لی۔ عمران خان انشاء اللّٰہ آپ جلد آٹا چینی چوری کا جرم بھی تسلیم کریں گے۔
آپ انشاء اللّٰہ جلد بجلی گیس اور دوائی چوری کی اپنی غلطی کو تسلیم کریں گے۔ آپ جلد معیشت اور روزگار کو تباہ کرنے کا جُرم تسلیم کریں گے۔ عوام آپ کے خلاف منصوبہ بندی کر چکے ہیں۔