ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت میں کووڈ-19 کا قہر تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ لاک ڈاؤن کے خاتمے کے بعد جہاں ایک طرف ہر انڈسٹری میں کام شروع ہوچکا ہے۔ وہیں دوسری جانب کورونا وائرس کے کیسز بھی بڑی تعداد میں سامنے آرہے ہیں۔ حال ہی میں ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران ورون دھون، نیتو کپور اور ڈائریکٹر راج مہتہ کورونا سے متاثر پائےگئے ہیں۔ اب بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کریتی سینن کے کووڈ-19 متاثر پائے جانے کی اطلاعات سامنے آرہی ہے۔ اداکارہ چنڈی گڑھ میں اپنی آنے والی فلم کی شوٹنگ میں مصروف تھیں۔تاہم ابھی تک کریتی سینن نے ان خبروں پر کوئی ردعمل نہیں ظاہر کیا ہے۔بتایا جا رہا ہے کہ کریتی سینن گزشتہ دنوں راجکمار راؤ کے ساتھ اپنی آنے والی فلم کی شوٹنگ کے لئے چنڈی گڑھ گئی تھیں۔ انہوں نے گزشتہ روز ہی اپنی انسٹا گرام اسٹوری کے ذریعہ بتایا ہے کہ ان کی فلم کا ریپ اپ ہوگیا ہے اور وہ گھر واپس لوٹ رہی ہیں۔ اس درمیان فلم فیئر کی ایک رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ کریتی سینن کورونا پازیٹیو پائی گئی ہیں۔ یہ خبر سامنے آنے کے بعد کیرتی سینن کے مداحوں میں کافی مایوسی دکھائی دے رہی ہے۔ سبھی ان کے جلد از جلد ٹھیک ہونے کی دعا کر رہے ہیں۔اگرچہ کہ ابھی تک کریتی سینن نے ان خبروں پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔ ورک فرنٹ کی بات کریں تو کریتی سینن اپنی آئندہ فلم ’ممی’ میں سعی تمہانکر اور پنکج ترپاٹھی کے ساتھ دکھائی دیں گی۔ اس فلم میں وہ سیروگیٹ ماں کا کردار نبھائیں گی۔