• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیدر آباد: کورونا وائرس کے مریض بڑھ گئے، ICU کم پڑ گئے


سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدر آباد میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ ہونے کے باوجود کورونا وائرس کےکیسز میں اضافہ رُک نہ سکا، یہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد 8 ہزار سے اوپر چلی گئی ہے۔

اسپتالوں میں کورونا وائرس کے آئی سی یو کم پڑ گئے لیکن حکومتِ سندھ حیدرآباد کے 5 بڑے سرکاری اسپتالوں کو اپ گریڈ کرنے اور آئی سی یو کی سہولت دینے کو تیار نہیں۔

حیدر آباد میں کورونا وائرس ان دنوں عروج پر ہے، کیسز میں اضافے کی شرح کبھی 12 فیصد تو کبھی 33 فیصد تک پہنچ رہی ہے، شہری ہر دوسرے روز کورنا وائرس کے شکار ہو کر زندگی کی بازی ہار رہے ہیں۔

عالمی وباء کا شکار ہونے والے حیدر آباد کے 141 مریضوں میں سے 50 مریض وہ ہیں جو کورونا کی دوسری لہر میں اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔


کیسز کے اضافے کی شرح کیا بڑھی حیدر آباد کے سب سے بڑے سرکاری اسپتال لیاقت یونیورسٹی اسپتال میں قائم کورونا آئی سی یو وارڈز بھی مریضوں سے بھر گئے۔

کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین کب اور کیسے عام شہریوں تک پہنچے گی، حکومت کو بھی شاید اس کا علم نہیں، لیکن کورو نا وائرس کے کیسز میں اضافے کے پیشِ نظر لیاقت یونیورسٹی اسپتال کے علاوہ حیدر آباد کے سرکاری اسپتالوں میں ہنگامی بنیادوں پر مزید آئی سی یو وارڈ قائم کرنے ہوں گے، تاکہ بروقت طبی سہولت فراہم کر کے لوگوں کی زندگیوں کو بچایا جا سکے۔

تازہ ترین