پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ہم سب ایک پیج اور ایک اسٹیج پر ہیں، حکومت کو گھر بھیجنے کے لیے ہر طریقہ استعمال کرنے کے لیے تیار ہیں، جلسے اور احتجاج کے تمام آپشن استعمال کرینگے۔
بلاول بھٹو زرداری نے پی ڈی ایم اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب ایک پیج پر ہیں، ہم جلسے بھی کریں گے، سول سوسائٹی سے رابطہ کریں گے اور سارے جمہوری راستے اختیار کریں گے۔
پی پی چیئرمین نے کہا کہ ہم اس حکومت کو گھر بھیجنے کیلئے ہر ہتھیار استعمال کرنے کو تیار ہیں۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ پارٹی کی سی ای سی کی میٹنگ بلا رہے ہیں، اس میں اعتزاز احسن کا موقف لیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اعتزاز احسن پارٹی کے سینئر رہنما ہیں، وہ پارٹی فیصلے کے ساتھ ہوں گے۔