• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینیڈا نے بھی فائزر کی کورونا ویکسین کی منظوری دے دی

برطانیہ کے بعد کینیڈا نے بھی فائزر کی کورونا ویکسین کی منظوری دے دی جبکہ اسرائیل نے بھی 27 دسمبر  سے فائزر ویکسین شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

فائزر کی دو خوراکوں کی قیمت تقریباً 6 ہزار پاکستانی روپے بنتی ہے۔ فائزر ویکسین کو منفی 70 ڈگری سینٹی گریڈ پر رکھنا پڑتا ہے۔

ادھر برطانیہ میں منگل کو لگائی گئی کورونا وائرس ویکسین سے الرجی کے دو ممکنہ کیسز سامنے آئے ہیں۔

برطانوی ہیلتھ ریگولیٹری اتھارٹی نے ہدایت دی ہے کہ سخت الرجی کی شکایت رکھنے والوں کو فی الحال فائزر ویکسین نہیں لینی چاہیے۔

تازہ ترین