• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یونیورسٹی روڈ پر تیز رفتار بس اُلٹ گئی، متعدد افراد زخمی


کراچی میں یونیورسٹی روڈ پر نیو ٹاؤن کے قریب ریس لگانے والی بس تیز رفتاری کے باعث اُلٹ گئی جسے عقب سے آنے والی بس نے ٹکر بھی ماری، حادثے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔

ٹریفک پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے دوران یونیورسٹی روڈ پر حسن اسکوائر سے جیل کی طرف آنے والی بسوں میں نیو ٹاؤن تھانے کے قریب پیش آیا۔

پولیس کے مطابق ریس لگانے والی ایک بس تیز رفتاری کے دوران بریک لگانے سے اُلٹ گئی جس کے عقب میں آنے والی بس نے بھی اسے ٹکر ماری۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ٹریفک پولیس، رینجرز اور ریسکیو ورکرز موقع پر پہنچ گئے اور بس میں سوار مسافروں کو شیشے توڑ کر باہر نکالا گیا۔

ایدھی ویلفیئر کے مطابق حادثے میں متعدد افراد زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

ٹریفک پولیس ہیلپ لائن کے مطابق حادثے سے یونیورسٹی روڈ کے شہر کی جانب آنے والے ٹریک پر ٹریفک متاثر ہوا جس سے بحال کرایا جا رہا ہے۔

متاثرہ بس کو سڑک سے ہٹانے کے لیے بھاری مشینری بھی طلب کر لی گئی ہے۔

تازہ ترین