احتساب عدالت کی جانب سے توشہ خانہ ریفرنس میں نوازشریف کی جائیداد ضبطگی کے معاملے پر مریم نواز نے اعتراضات دائر کردیئے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ مری اور چھانگلہ گلی کا گھر کلثوم نواز کی ملکیت تھا، ضبط نہیں ہوسکتا۔
احتساب عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس میں نوازشریف کو اشتہاری قرار دیا تھا۔
عدالت نے پراپرٹیز کی تفصیل طلب کرکے جائیداد ضبطگی کے احکامات بھی جاری کیے تھے۔