• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قیدیوں کو کرونا وائرس سے بچانے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں‘ صوبائی مشیر

پشاور(نیوزڈیسک)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے جیل خانہ جات تاج محمد خان ترند نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت صوبے کے تمام اضلاع کے جیلوں میں قیدیوں کو جدید سہولیات کی فراہمی کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھار ہی ہے ان خیالات کا ا ظہار انہوں نے سنٹرل جیل پشاور میں خواتین قیدیوں کو مقامی بزنس مین اختر حمید کی طرف سے کپڑے، تکیہ اور دوسر ے سردی سے بچانے والی سامان کی فراہمی کے موقع پر کہی۔ اس موقع پر انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات مسعود الرحمن بھی موجود تھے ، معاون خصوصی برائے جیل خانہ جات نے بزنس مین اختر حمید کا شکریہ ادا کیا اور اس امر کا اظہار کیا کہ اس سے جیل میں قید خواتین کو سردی سے بچنے میں مدد ملے گی۔معاون خصوصی نے جیل میں قید خواتین کو صاف ستھرا اور معیاری کھانے پینے کے سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ۔اس موقع پر معاون خصوصی نے دوسرے مخیر حضرات سے بھی اپیل کی کہ وہ متعلقہ جیلوں میں اپنی عطیات کے ذریعے ان قیدیوں کو سہولیات فراہم کرنے میں حکومت کا ساتھ دیں، انہوں نے متعلقہ اہلکاروں کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ قیدیوں کو کرونا وائرس سے بچانے کے لیے خصوصی اقدامات اٹھائے جائے اور اس سلسلے میں وبا کے دوران قیدیوں سے ملاقات پر پابندی بھی عائد کر دی گئی ہے۔اس موقع پر انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات نے بھی معروف بزنس مین اختر حمید کی اس کاوش کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ یہ سامان خواتین کی مشکلات میں کمی لائے گا۔
تازہ ترین