سردیوں کے موسم میں جلد اور سر میں خشکی ہوجانا بہت عام سی بات ہے، اس سے نجات کے چند گھریلو اور آسان نسخے یہ ہیں:
ناریل کا تیل
ناریل کا تیل جلد اور سر کی خشکی دور کرنے کا آزمودہ اور موثر علاج ہے ، سرد موسم میں جلد اور سر کو خشکی سے بچانے کے لیے نہانے سے کچھ دیر قبل چار سے پانچ چائے کے چمچ نیم گرم ناریل کے تیل سے بالوں اور جسم کی مالش کرلیں اور پھر اس کے بعد کسی اچھے شیمپو اور صابن سے نہا لیں۔
کوشش کریں کہ ایسا صابن اور شیمپو استعمال کیا جائے جس کے اجزا میں ناریل کے تیل کی خصوصیات پائی جاتی ہوں۔
زیتون کا تیل
موسم سرما میں زیتون کے تیل کی مالش کرنا صدیوں پرانا ٹوٹکا ہے، زیتون کے تیل کے دس قطروں کو سر پر ٹپکا کر اس کی مالش کریں اور سر کو کسی ٹوپی یا تولیے میں ڈھانپ کر سو جائیں۔
اس کے علاوہ اس کا استعمال نہانے سے قبل جلد پر مالش کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے ، نہانے کے فوراً بعد پورے جسم پر زیتون کا تیل لگا لینے سے بھی خشکی سے کافی حد تک نجات ملتی ہے۔
ایلو ویرا جیل
بالوں کی جڑوں میں خارش ہونے کی ایک بڑی وجہ خشک جلد ہوتی ہے، ایلو ویرا قدرتی موئسچرائزر قرار دیا جاتا ہے، اس میں جراثیم کش اور خشکی کو بھگانے والی والی خصوصیات پائی جاتی ہیں، ایلوویرا جیل کو سر پر اور جلد پر براہ راست لگائیں اور 20 منٹ بعدنہا لیں۔
شہد
شہد بھی خشکی سے نجات حاصل کرنے کا ایک بہترین اور قدرتی ذریعہ ہے۔شہدسے خشکی دور کرنے کے لیے 9 حصے شہد اور 1 حصہ گرم پانی کا مکس کریں، دھلے ہوئے صاف بالوں اور جلد پر یہ مرکب دو سے تین منٹ تک لگائیں اور مالش کریں، اس کے بعد نہا لیں۔
سر پر شہد تین گھنٹے تک بھی لگایا جا سکتا ہے۔
سیب کا سرکہ
سیب کا سرکہ سر کی خشکی کا بہترین حل ہے کیونکہ اس میں پائے جانے والے ایسڈک اجزا ءسر میں خشکی بننے کے عمل کو روک دیتے ہیں۔
ایک چوتھائی کپسیب کے سرکے کو پانی سے بھری اسپرے بوتل میںشامل کرلیں اور پھر اُس کا سر پر چھڑکاؤ کریں، چھڑکاؤ کے بعد سر پر تولیہ لپیٹ لیں اور پندرہ منٹ سےلے کر ایک گھنٹے تک سرکہ سر پر لگا رہنے دیں۔ اس کے بعد سر دھو لیں۔
یہ عمل ہفتے میں دو بار دہرانے سے خشکی ہمیشہ کے لیےدور ہوجائے گی۔
ٹی ٹری آئل
ٹی ٹری آئل ورم کش اور جراثیم کش ہوتا ہے جو کہ بالوں میں خشکی اور خارش کی شکایت پر قابو پانے میں مدد دیتا ہے۔ ٹی ٹری آئل وائرسز اور فنگل سے بھی لڑتا ہے جو کہ خشکی اور سر میں خارش کا باعث بنتے ہیں۔
ٹی ٹری آئل کے چند قطرے اپنے پسندیدہ شیمپو میں ملائیں اور اس عمل کو اس وقت تک دہراتے رہے جب تک خشکی اور خارش ختم نہیں ہوجاتی، گھر میں استعمال ہونے والا عام موسچرائزر میں ملا کر بھی اس کا استعمال جلد پر کیا جا سکتا ہے۔
لیموں
سر کی خشکی سے نجات پانے کے لیے دو چائے کے چمچ لیموں کے عرقسے سر کی مالش کریں اور پانی سے دھولیں، اس کے بعددوبارہ ایک چائے کا چمچ لیموں کا عرق ایک کپ پانی میں ملائیں اور اپنے سر کو اس سے بھگولیں، اس طریقہ کار کو روزانہ اُس وقت تک کریں جب تک خشکی کا خاتمہ نہ ہوجائے۔
جلد سے خشکی ختم کرنے کے لیے لیموں کے رس میں شہد، گلیسرین ملا کر رات کو بطور کریم ہاتھ پاؤں پر لگائیں۔