پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی عبدالقادر پٹیل اور سندھ کے وزیر توانائی امتیاز شیخ نے بھی اپنے استعفے جمع کرادیے۔
عبدالقادر پٹیل نے اپنا استعفی اسپیکر قومی اسمبلی کے نام لکھا۔ جسے پارٹی قیادت کے حوالے کیا۔
عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے غلط پالیسیوں کی بدولت ملک کو مسائل سے دوچار کردیا۔
رکن قومی اسمبلی پی پی نے کہا کہ ملکی عوام سخت مایوسی کا شکار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے پارلیمنٹ کو ربر اسٹیمپ بنایا اور رولز آف بزنس کو پاؤں تلے روند رکھا ہے۔
عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ وزیراعظم کے ایک جھوٹ پر 500 روپے جرمانہ ہوتا تو ملک آج قرضوں کی دلدل سے نجات حاصل کرچکا ہوتا۔
دوسری جانب صوبائی وزیر توانائی امتیاز شیخ نے بھی سندھ اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔
امتیاز شیخ نے اپنا استعفیٰ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو کو ارسال کردیا۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ سیٹ پارٹی کی امانت ہے جب چیئرمین چاہیں گے استعفیٰ اسپیکر کو دے دینگے۔