• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس اہلکاروں نے میرے گھر کے باہر آکر ہراساں کیا، عظمیٰ بخاری

مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کی رہائش گاہ کے باہر پولیس اہلکاروں کے آنے کی سی سی ٹی وی ویڈیو منظرعام پر آگئی۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکاروں نے میرے گھر کے باہر آکر ہراساں کیا۔

 پولیس اہلکاروں کو عظمیٰ بخاری کے گھر کے باہر ایک شخص سے بات چیت کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری کے مطابق ان کی عدم موجودگی میں پولیس کی 2 گاڑیاں انکےگھر کے باہر آئیں۔


انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکار ملازمین سے میرے بارے میں پوچھتے رہے۔

رہنما ن لیگ  نے کہا کہ حکومت 13 دسمبر کاجلسہ روکنے کے لیے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے، لیکن جلسہ ہوگا اور عظیم الشان ہوگا۔

تازہ ترین