• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی اداکارہ بھی ماہرہ کی جلد صحتیابی کیلئے دُعاگو

معروف بالی ووڈ اداکارہ مونی رائے بھی کورونا وائرس کا شکار ہونے والی پاکستان کی صفِ اول اداکارہ ماہرہ خان کی جلد صحتیابی کے لیے دُعاگو ہیں۔

گزشتہ روز ماہرہ خان نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک خصوصی پوسٹ شیئر کی تھی جس میں اُنہوں نے اس بات کا اعلان کیا تھا کہ بدقسمتی سے وہ کورونا وائرس کی دوسری لہر کا شکار ہوگئی ہیں۔


ماہرہ خان کی اس افسردہ پوسٹ پر جہاں صارفین اور پاکستان فنکاروں نے دُعائیہ پیغامات جاری کیے تو وہیں بھارتی اداکارہ مونی رائے بھی کسی سے پیچھے نہ رہیں۔

مونی رائے نے ماہرہ خان کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’جلدی سے ٹھیک ہوجائیں۔‘

بھارتی اداکارہ نے لکھا کہ ’میرا ڈھیر سارا پیار آپ کے ساتھ ہے۔‘

خیال رہے کہ ماہرہ خان نے اپنی انسٹا پوسٹ میں کہا تھا کہ ’میرا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا ہے جس کے بعد میں نے خود کو آئسولیٹ کرلیا ہے۔‘

ماہرہ خان نے اُمید ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’مجھے معلوم ہے کہ یہ بالکل اچھی خبر نہیں ہے لیکن انشاء اللّہ میں بہت جلد ٹھیک ہوجاؤں گی۔‘

آخر میں اُنہوں نے اُن کی جلد صحتیابی کے لیے دُعاؤں کی اپیل بھی کی تھی۔

واضح رہے کہ ڈرامہ سیریل ’ہم سفر‘ سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ ماہرہ خان نے سال 2017 میں شاہ رخ خان کے ساتھ فلم ’رئیس‘ میں کام کیا تھا، یہ ماہرہ کی اب تک کی پہلی بالی ووڈ فلم ہے، جس میں انہوں نے کنگ خان کی بیوی کا کردار بخوبی ادا کیا تھا۔

تازہ ترین