• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بختاور بھٹو کو ٹوئٹر صارف کا پیغام بھاگیا

سابق وزیراعظم شہید محترمہ بےنظیر بھٹو اور سابق صدر آصف زرداری کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کو ٹوئٹر صارف کا وہ پیغام بھاگیا جس میں اُنہوں نے بے نظیر کا تذکرہ کیا۔

علی عامر نامی صارف نے ٹوئٹر پر اس رکشے کی تصویریں شیئر کیں جس پر شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی تصویر شائع تھی۔

ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ ’میں آج کہیں جارہا تھا اور راستے میں مجھے یہ رکشہ نظر آیا جس پر شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی تصویر شائع تھی۔‘

صارف نے لکھا کہ ’جب میں نے یہ دیکھا تو اُس رکشے کی کچھ تصویریں اپنے کیمرہ کی آنکھ میں قید کرلیں۔‘

اُنہوں نے شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے لکھا کہ ’بے نظیر بھٹو کل بھی زندہ تھیں اور آج بھی زندہ ہیں۔‘

علی عامر کے اس پیغام کو جہاں ٹوئٹر صارف نے بےحد پسند کیا تو وہیں بختاور بھٹو زرداری بھی پیچھے نہ رہیں۔

بختاور بھٹو زرداری نے صارف کا ٹوئٹ لائک کرتے ہوئے اپنی والدہ کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

واضح رہے کہ واضح رہےکہ شہید بے نظیر بھٹو 21جون 1953ءمیں پیدا ہوئیں، ایک دلیر اور بہادر خاتون کی حیثیت سے انہوں نے نو عمری ہی میں سیاست میں قدم رکھ دیا تھا اور پیپلز پارٹی جو اس وقت ملک کی واحد بڑی سیاسی جماعت تھی اس کو زندہ رکھا ان کے لہجے اور انداز میں وہی درد وہی عوامی ہمدردی اور شعلہ بیانی تھی جو اُن کے باپ شہید ذوالفقار علی بھٹو کی تقاریر میں ہوا کرتی تھی۔

شہید محترمہ بے نظیر بھٹو اسلامی دنیا کی پہلی مسلم خاتون وزیراعظم تھیں جن کے دور حکومت میں پاکستان کے افغانستان کے ساتھ آئیڈل تعلقات تھے۔

سابق وزیراعظم محترمہ بے نظیر بھٹو 27 دسمبر 2007 میں ایک خودکش بم دھماکے میں شہید ہوگئی تھیں۔

تازہ ترین